18 جون 2022
فروغ سخن واہ کینٹ برانچ کے زیر اہتمام *باپ کے عالمی دن* کی تقریب
فروغ سخن واہ کینٹ برانچ کے زیر اہتمام مورخہ 18 جون 2022 بروز ہفتہ شام چھ بجے *باپ کے عالمی *دن کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ کرسچن ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر ندیم ڈیوڈ نے کی۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پرویز ایم نذیر صدر واہ کینٹ برانچ نے ادا کیے۔پروگرام کا آغاز سینئر نائب صدر جناب لیاقت آفتاب کی دعا سے ہوا۔بعد ازاں برانچ کے ایک ایک ممبر نے شاعری اور مضامین کے ذریعے باپ کے درجات بلند کیے۔شرکا گفتگو میں پاسٹر جاوید مسیح، روکس ریاض ، لیاقت آفتاب ، پرویز ایم نزیر، ڈاکٹر شاہد ایم شاہد ، اور ڈاکٹر ندیم ڈیوڈ نے باپ کی عظمت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔
رپورٹ: پرویز ایم نزیر ٹکیسلا