فروغ سخن کرسمس فیسٹیول 2021-(حصہ دوم محفل موسیقی)

فروغ سخن کرسمس فیسٹیول 2021-(حصہ دوم: محفل موسیقی)
اسلام آباد سے معروف مسیحی گائیک آصف بوعز، فیصل آباد سے عزیاہ اندریاس، عرفان ریاض اور رومیو توکل نے سیالکوٹ سے مشہور طبلہ نواز شہزاد گل، فیصل آباد سے نوجوان طبلہ نواز عدیل راحت، شان گل اور اسلام آباد سے واثق عارف کی سنگت میں آواز کے سر بکھیرے اور حاضرین کو محظوظ کیا۔
فروغ سخن کرسمس فیسٹیول 2021 کی خاص بات جہلم سے ریڈیو ٹی وی آرٹسٹ، معروف مسیحی ستار نواز آر این خاور کی آمد تھی۔ انھوں نے طبلہ نواز شہزاد گل کی سنگت میں ستار کے تاروں کو مضراب کی معیت میں یوں چھیڑا کہ حاضرین اش اش کر اٹھے۔
یوں سریلے گلوکاروں، سر تال کے ماہر طبلہ نوازوں اور منفرد ستار نواز کی طرف سے اپنے اپنے فن کے شان دار مظاہرے نے فروغ سخن کرسمس فیسٹیول 2021 کی اس شام کو یادگار بنا دیا۔
Leave a Comment

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *