فروغ سخن کرسمس فیسٹیول 2021 (حصہ چہارم فروغ سخن ایوارڈز 2021
فروغ سخن کرسمس فیسٹیول 2021 (حصہ چہارم: فروغ سخن ایوارڈز 2021
کی تقسیم)
ادب، موسیقی اور مصوری کے میدان میں قومی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے لکھاریوں اور فنکاروں کے فن کو سراہتے ہوئے انھیں فروغ سخن ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا۔
1۔
فروغ سخن ایوارڈ 2021 برائے ادب(نثر)
یہ ایوارڈ شہر قائد،کراچی، کے باسی اور عہد حاضر میں اردو ڈراما نگاری کے میدان میں اپنا ایک منفرد مقام بنانے والے مسیحی نوجوان, ڈرامانگار ایڈیسن ادریس مسیح کو دیا گیا۔
ایڈیس ادریس مسیح کا پہلا ڈراما “جنم جلی” کے نام سے 2014 میں “ہم ٹی وی” پر نشر ہوا۔ اس کے بعد ان کے قلم سے “سراب” ، “بکھرے موتی” ، “نور العین” ، “غیرت” ، “تمھاری نتاشا” ، “میرے دل میرے مسافر” ، “لاج” ، “روشنی” ، “دھڑکن” اور “چکریس” جیسے شاہکار ڈرامے تخلیق ہوئے۔ جنھیں جیو ٹی وی، اے آر وائی ڈیجیٹل، ہم ٹی وی اور ٹی وی ون جیسے قومی سطح کے چینلز نے نشر کیا۔
2۔
فروغ سخن ایوارڈ 2021 برائے ادب(شاعری)
یہ ایوارڈ
“میری جاں ہے کرتی بڑائی خدا کی”
اور
“یسوع چانن میری زندگی دا”
جیسے درجنوں معروف اور مقبول مسیحی گیتوں کے خالق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کہنہ مشق شاعر فیروز سحر کو دیا گیا۔
3۔
فروغ سخن ایوارڈ 2021 برائے موسیقی
یہ ایوارڈ سال 2021 کے دوران داغ مفارقت دینے والے سیالکوٹ کے مکیں معروف نوجوان مسیحی طبلہ نواز سجاول خاں کو دیا گیا۔ تاری خاں صاحب کے شاگرد سجاول خاں پاکستان میں قومی سطح کے چینلز پر طبلہ نوازی کے میدان اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ان کا ایوارڈ ان کے بھائی اور شاگردوں نے وصول کیا۔
4۔
فروغ سخن ایوارڈ 2021 برائے مصوری
یہ ایوارڈ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان مسیحی مصور آشر سدھو کو دیا گیا۔
آشر سدھو کا نام مصوری کے حوالے سے قومی سطح پر جانا، پہچانا اور مانا جاتا ہے۔
آشر سدھو کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھیں پارلیمنٹ ہاؤس(اسلام آباد) کے ایوان بالا یعنی سینٹ کی تزئین و آرائش کے لئے مدعو کیا گیا۔ جہاں انھوں نے اپنے فن کے ذریعے قومی ادارے کی آرائش کر کے تاریخ میں اپنا نام رقم کروایا۔
ایوارڈز دینے کی اس روایت کا مقصد جہاں ان لکھاریوں اور فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا اور ان کی کارکردگی کو سراہنا تھا، وہیں نوجوانوں کو ادب، موسیقی اور مصوری کے شعبے کی طرف راغب کرنے کی تحریک دینا اور عام لوگوں کو اس حوالے سے شعور دینا بھی تھا۔
Share via: