15 دسمبر 2023

فروغ سخن(مرکز)کی طرف سے کرسمس کا خصوصی پروگرام
“چلو چرنی سجائیں”
15 دسمبر 2023، بروز جمعہ
صدارت
فادر افتخار مون او پی
(نثرنگار، پیرش پریسٹ لاسال، ملتان)
مہمان بطور خاص
پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم
(استاد، شاعر، ڈراما نویس)
مہمان باعث اعزاز
جارج ججی خاں
(طبلہ نواز، گلوکار، موسیقار)
نظامت
طاہرنوشاد
(جنرل سیکرٹری فروغ سخن)
پروگرام کا آغاز پادری یاسر اسلم کی دعا سے ہوا۔
سرپرست اعلی فروغ سخن، جناب ظہور الحق نے تقریب کے صدر ریورنڈ فادر افتخار مون کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہا۔
جب کہ قائم مقام صدر فروغ سخن، امجد پرویز ساحل، نے پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم اور وائس چئیرمین مجلس مشاورت، ایوب شنوا، نے جناب ججی خاں کو پھولوں کا گل دستہ پیش کیا۔
نوجوان گلوکاروں عزیاہ اندریاس، تمیتھیس، سوباب پال، یونس یوسف، روز میری، میرب جاوید اور شینا فیاض نے یسوع مسیح کی عید ولادت کے حوالےسے گیت پیش کئے۔ عدیل راحت، ساگر بشارت اور یعبیض نے طبلے پر گلوکاروں کا خوب ساتھ دیا۔ جارج ججی خاں نے بھی اپنی آواز سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
جب کہ پروفیسر ونسنٹ پیس، ایوب شنوا، مشتاق خوشی، امجد رشید، امجد پرویز ساحل، ظہور الحق کیلون اور طاہرنوشاد نے بڑے دن کے حوالے سے اپنا شعری کلام پیش کیا۔
تقریب کے صدر، فادر افتخار مون نے اپنے خطاب میں فروغ سخن کے ابتدائی دنوں میں تنظیم کے ساتھ اپنی وابستگی کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انھوں نے ادب اور موسیقی کے میدان میں مسیحی نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے حوالے سے فروغ سخن کی کوششوں کو سراہا۔
سرپرست اعلی فروغ سخن، ظہور الحق کیلون نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی دعا بھی کی۔
پروگرام کے بعد کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
رپورٹ
طاہرنوشاد
جنرل سیکرٹری
فروغ سخن پاکستان