20 جولائی 2023
فروغ سخن(مرکز) مجلس عاملہ اور مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس پی سی آر ایم ڈیوڈولا میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں امجد پرویز ساحل(کالم نگار، سفرنامہ نگار) کو افضل اکرم (صدر فروغ سخن) کی پاکستان میں عدم موجودگی کے باعث متفقہ طور پر قائم مقام صدر فروغ سخن مقرر کر دیا گیا۔
جب کہ مجلس مشاورت کے رکن معروف اردو اور پنجابی شاعر ایوب شنوا کو مجلس مشاورت کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے دونوں اکابرین کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رپورٹ:
طاہر نوشاد
جنرل سیکرٹری
فروغ سخن، پاکستان