30 مارچ 2023

تصلیب و قیامت المسیح کے حوالے سے مشاعرہ اور محفل موسیقی
مسیحی ادبی تنظیم “فروغ سخن”(مرکز) اور پاکستان کرسچن ریکارڈنگ منسٹریز کے زیر اہتمام 30 مارچ 2023، بروز جمعرات، سہ پہر 4 بجے پی بی سی ایس ہال، ڈیوڈولا میں تصلیب و قیامت المسیح کے حوالے سے مشاعرہ اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعرا، ادبا، گلوکاروں اور سازندوں سمیت شاعری اور موسیقی کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کی صدارت شاعر، نقاد اور محقق جناب جمشید گل نے کی۔
معروف غزل گو شاعر فرزند شائق، گلوکار پاسٹرافضل شہزاد اور سفرنامہ نگار امجد پرویز ساحل خاص مہمانوں کی صف میں تھے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض “فروغ سخن” کی مرکزی مجلس مشاورت کے رکن اور معروف شاعر ایوب شنوا نے ادا کیے۔
جہاں موقع کی مناسبت سے سے ایوب شنوا، امجد پرویز ساحل، امجد رشید، پال جان، طاہر نوشاد اور دلشاد معراج نے اپنے کلام سے بزم کو خوب صورت بنایا، وہیں
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں جارج ججی خاں، رومیو خادم، عزیاہ اندریاس، آشر گل، عرفان سلامت، تیمتھیس، شمروز چوہان، سوباب پال، ابیل اعجاز، عدن عوبید ترضہ کاشف نے اپنی آواز جب کہ طبلہ نوازوں عدیل راحت، ادریس ضیا، شان گل، سائمن اور کی بورڈسٹ کمفرٹ نوشاد نے اپنے فن سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
حاضرین نے شعرا، گلوکاروں اور سازندوں کو ان کے فن کے اظہار پر خوب داد دی۔
خاص مہمانوں اور محفل کے صدر، جناب جمشید گل، نے فن اور ادب کی ترویج کے سلسلے میں “فروغ سخن” کی کوششوں کو سراہا۔
“فروغ سخن” کے سرپرست اعلی جناب ظہور الحق کیلون نے مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں مہمانوں اور حاضرین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
رپورٹ:
طاہر نوشاد
جنرل سیکرٹری
فروغ سخن، پاکستان