فروغ سخن کرسمس فیسٹیول 2021-(حصہ اول: مشاعرہ)

فروغ سخن کرسمس فیسٹیول 2021-(حصہ اول: مشاعرہ)
بتاریخ: 11 دسمبر
بروز: ہفتہ
بمقام: نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد
زیراہتمام: مسیحی ادبی تنظیم فروغ سخن اور پاکستان کرسچن ریکارڈنگ منسٹریز
بہ اشتراک: پنجاب آرٹس کونسل،فیصل آباد
کرسمس کی خوشیوں کو بانٹنے اور ادب و فن کی ترویج کی غرض سے ہونے والی اس تقریب میں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور واہ کینٹ سے ریڈیو اور ٹی وی سے منسلک قومی شہرت کے حامل مسیحی فن کاروں اور لکھاریوں نے شرکت کی۔
مشاعرے، موسیقی، تصویری نمائش اور ایوارڈز کی تقسیم پر مبنی اس فیسٹول کی صدارت معروف شاعر آفتاب جاوید (لاہور) نے کی۔ کراچی سے منفرد لہجے کی مالک شاعرہ آئرین فرحت اور ایف سی یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر انیل سیموئیل (صدر شعبہ اردو) نے خاص مہمان کے طور پر شرکت کی۔ بشپ آف فیصل آباد تقدس مآب ڈاکٹر اندریاس رحمت نے بھی خاص طور پر تقریب کو رونق بخشی۔ جب کہ نظامت کے فرائض افضل اکرم (صدر فروغ سخن) نے انجام دیئے۔
اس موقع پر جن شعرا و شاعرات نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا ان میں زاہد اقبال (ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد)، آئرین فرحت(کراچی)، ڈاکٹر انیل سیموئیل (لاہور)، پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم صلیبی(فیصل آباد)، فادر خالد رشید عاصی (فیصل آباد)، ڈاکٹر نعیم سلیم(لاہور)، فخر لالہ (خانیوال)، حنیہ غزل(اسلام آباد)، ایرک این عالم سندھو(فیصل آباد) پرویز ایم نذیر (ٹیکسلا)، لیاقت آفتاب(واہ کینٹ)، ایوب شنوا(فیصل آباد) اور امجد رشید(فیصل آباد) نمایاں تھے۔
Leave a Comment

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *