19 جولائی 2023

سہ پہر 4 بجے “فروغ سخن، پاکستان” کی طرف سے ڈاکٹر افضل اکرم(بانی و صدر فروغ سخن ) کی مسیسیپی یونیورسٹی امریکہ میں، بحیثیت سائنس دان، تقرری کے حوالے سے ان کے اعزاز میں، پی بی سی ایس ہال ڈیوڈولا میں، ایک تہنیتی و الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز فادر خالد رشید عاصی کی دعا سے ہوا۔
ڈاکٹر افضل اکرم اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید کہا گیا اور انھیں پھولوں کے گل دستے پیش کئے گئے۔
نوجوان گائیک سوباب پال نے حمد و ستایش میں رہ نمائی کی۔ پادری عدیل سیموئیل(پرنسپل پاکستان بائبل کارسپانڈس سکول فیصل آباد) نے خدا کا کلام پیش کیا۔
تقریب میں
انتھنی روفن(امن پرنٹرز)
پادری عدیل سیموئیل(پرنسپل پی بی سی ایس فیصل آباد)
بلاول بنیامین(سب انسپکٹر پنجاب پولیس)
ریورنڈ ندیم(پاسٹر انچارج ایف جی اے چرچ)
امجد پرویز ساحل(وائس چیئرمین مجلس مشاورت فروغ سخن)
ڈاکٹر نعیم سلیم(صدر فروغ سخن لاہور برانچ)
فادر خالد رشید عاصی (شاعر/پیرش پریسٹ کیتھولک چرچ مدینہ ٹاون)
پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم صلیبی(معروف شاعر اور نثر نگار)
ظہور الحق کیلون(سرپرست اعلی فروغ سخن)
نے ڈاکٹر افضل اکرم اور فروغ سخن کے ساتھ وابستگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عرفان ریاض، راحت ولیم، میرب، عزیاہ اندریاس اور افضل شہزاد نے اپنی سریلی آواز میں گیت پیش کئے۔ جب کہ معروف طبلہ نوازوں ججی خاں اور عظیم ناز نے طبلے پر سنگت کی۔
مسٹر اور مسز افضل نے اپنے خطاب میں اس پروقار تقریب کے لئے فروغ سخن اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر افضل اکرم نے فن و ادب کے حوالے سے نوجوان نسل کے لئے اپنے بوجھ کا اظہار کیا۔ نیز مستقبل میں بھی فروغ سخن کے ساتھ منسلک رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر ظہور الحق کیلون کی قیادت میں “فروغ سخن” (مرکز) کی طرف سے ڈاکٹر افضل اکرم کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب میں موجود خدا کے خادموں نے اجتماعی طور پر ڈاکٹر افضل اکرم کے لئے دعا کی۔
مہمانوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
آخر میں ظہور الحق کیلون(سرپرست اعلی فروغ سخن) نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پادری ندیم(ایف جی اے چرچ) نے اختتامی دعا کی۔
تقریب کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
رپورٹ:
طاہر نوشاد
جنرل سیکرٹری
فروغ سخن پاکستان