2 جولائی 2022

تقریب رونمائی سفرنامہ “باسفورس” از امجد پرویز ساحل
2 جولائی 2022 بروز ہفتہ
پی بی سی ایس ہال، ڈیوڈ ولا، فیصل آباد
صدارت:
ڈاکٹر نعیم سلیم از لاہور
(شاعر، گلوکار ، پی ایچ ڈی میوزک ، ڈاکٹریٹ ہمنالوجی)
خاص مہمان:
ریورنڈ ایمرک جوزف
(انچارج پریسٹ فرسٹ یو پی چرچ، ریل بازار، فیصل آباد)
فادر خالد رشید عاصی
(پیرش پریسٹ ہولی روزری چرچ، مدینہ ٹاون، فیصل آباد)
جمشید گل
(شاعر، نثرنگار، نقاد اور ماہرِ علمِ الٰہیات)
ریورنڈ روبن جیمز
(پیرش پریسٹ سینٹ پیٹرز چرچ، فیصل آباد)
پروفیسر ونسنٹ پیس عصیم
(سابق پروفیسر ایف سی کالج، لاہور)
جناب ظہور الحق کیلون
(سرپرست اعلیٰ فروغِ سخن، ڈائریکٹر پاکستان کرسچن ریکارڈنگ منسٹریز، فیصل آباد)
ڈاکٹر افضل اکرم
(صدر، فروغ سخن پاکستان)
نظامت:
طاہر نوشاد
(استاد شعبہ اردو، لاہور گرامر سکول فیصل آباد)
مسٹر اینڈ مسز امجد پرویز ساحل(صاحب کتاب، وائس چیئرمین مجلس مشاورت فروغِ سخن)
تقریب کا باقاعدہ آغاز پادری روبن جیمز کی دعا سے ہوا۔
دو براعظموں میں منقسم قدیم ملک ترکی کے سفر نامے “باسفورس” کو تقریب کے صدر ڈاکٹر نعیم سلیم نے خاص مہمانوں کے ہم راہ حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے تبصرہ نگاروں نے قحط الکتابی کے اس ڈیجیٹل دور میں جہاں صاحب کتاب کی کوشش کو سراہا وہیں حاضرین کو بھی کتب بینی کی طرف رغبت دلانے کی کوشش کی۔
اختتام تقریب سے ذرا پہلے صاحب صدر اور صاحب کتاب کو تقریب کے حوالے سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
صدر تقریب نے صاحب کتاب کو سفر نامے کی اشاعت پر مبارکباد دی۔
تقریب کا اختتام ریورنڈ سلیم شاہد کی دعا سے ہوا۔
جس کے بعد مہمانوں اور حاضرین کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
خیر اندیش
طاہر نوشاد
جنرل سیکرٹری
فروغ سخن پاکستان