28 جون 2022
28 جون 2022، منگل
فروغ سخن کی مجلس عاملہ و مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس جناب ظہور الحق کیلون، سرپرست اعلی، کی سربراہی میں ہوا۔
اجلاس کا خاص ایجنڈا جناب امجد پرویز ساحل کے حال ہی میں شائع ہونے والے سفرنامے “باسفورس” کی تقریب رونمائی
اور مزاحیہ مشاعرہ و موسیقی تھا۔
باہمی گفتگو اور مشاورت سے طے پایا کہ مذکورہ بالا پروگرام 2 جولائی 2022 بروز ہفتہ 4 بجے سہ پہر پی بی سی ایس ہال ڈیوڈولا میں ہو گا۔ تقریب کی صدارت اسلام آباد سے معروف مسیحی شاعر جناب شہباز چوہان کریں گے۔
خیر اندیش
طاہر نوشاد
جنرل سیکرٹری،
فروغ سخن پاکستان