3 ستمبر 2022

تقریب پذیرائی
سفرنامہ ترکی “باسفورس “
از امجد پرویز ساحل
3 ستمبر 2022، بروز ہفتہ
ایف جی اے نیشنل آفس،
ماڈرن کالونی، کوٹ لکھپت لاہور
زیر اہتمام:
“فروغ سخن” لاہور
صدارت: ستار ساحل
خاص مہمان:
منظور راہی،
پروفیسر وکٹوریہ پیٹرک
امرت،
ڈاکٹر پیٹر کیلون،
ظہور کیلون،
جاوید ڈینی ایل۔
نظامت: طاہر نوشاد
تقریب کا باقاعدہ آغاز پادری کاشف چاند کی دعا سے ہوا۔
تقریب کے میزبان طاہر نوشاد نے کتاب “باسفورس” کا مختصر تعارف پیش کیا۔
تقریب میں مدعو خاص مہمانوں نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مصنف، امجد پرویز ساحل، کی بطور سفر نامہ نگار پہلی کاوش کو سراہا۔
معزز مہمانوں کی گفتگو کا حاصل تھا کہ سفرنامہ نگاری ایک “مہنگی” لیکن دل چسپ اور معلوماتی صنف ہے۔ جسے پاکستانی مسیحیوں کو اپنانے اور ترویج دینے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں مہمانوں اور حاضرین نے صاحب کتاب کی اس کوشش پر ان کی تحسین کی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور حاضرین پر تکلف چائے پیش کی گئی۔
اس خوب صورت اور یادگار تقریب کے انتظام و انصرام کا سہرا ڈاکٹر نعیم سلیم اور پادری کاشف چاند کے سر رہا۔
رپورٹ:
طاہر نوشاد
جنرل سیکرٹری
فروغ سخن، پاکستان